30 مئی، 2023، 2:54 PM

ایرانی منجمد اثاثوں کے حوالے سے امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان مذاکرات

ایرانی منجمد اثاثوں کے حوالے سے امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان مذاکرات

جنوبی کوریائی ذرائع ابلاغ کے مطابق سئول اور واشنگٹن ایران کے منجمد سات ارب ڈالر کے حوالے سے مذاکرات کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی کوریا کے جریدے کوریا اکنامک ڈیلی نے جنوبی کوریا کے سفارتی حکام کے حوالے سے رپورٹ دی ہے  کہ جنوبی کوریا اور امریکہ ایران کے جنوبی کوریا میں منجمد سات ارب ڈالر کو بحال کرنے کے لئے مذاکرات کررہے ہیں۔ سیول کے حکومتی اور سفارتی ذرائع نے جریدے کو بتایا کہ دونوں ممالک کے اعلی حکام واشنگٹن کی سربراہی میں ایرانی منجمد اثاثوں کی بحالی کے لئے گفت و شنید میں مصروف ہیں۔ حکومتی اہلکار نے کہا کہ اگر منصوبے کے مطابق مذاکرات میں پیشرفت ہوئی تو ایران اور کوریا کے تعلقات میں آنے والی کشیدگی ختم ہوجائے گی۔

جریدے کے مطابق مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں ایرانی منجمد اثاثوں کو مشرق وسطی میں قائم ایرانی بینکوں کے شعبوں میں منتقل کیا جائے گا۔ عالمی اداروں کی نگرانی کی خاطر اثاثوں کو براہ راست ایران منتقل کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

کوریا اکنامک ڈیلی نے مشرق وسطی کے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ جنوبی کوریا میں منجمد اثاثوں کو بحال کرنے کے بدلے ایران جاسوسی کے الزام میں قید امریکی شہری کو آزاد کرے گا اور یورینئم کی افزودگی کی شرح کو بھی 60 فیصد تک محدود کرے گا۔
 

News ID 1916827

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha